• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’آئین و قانون کے مطابق سیاست پر گلے لگائیں گے‘

وزیر مملکت برائے سرحدی امور شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق سیاست ہوگی تو عزت ملے گی اور گلے لگایا جائے گا۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں شہریار خان آفریدی نے کہا کہ علی وزیر اور محسن داوڑ کے نام ای سی ایل پر تھے جو وفاقی کابینہ نے نکلوائے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ایسی بات کرے،جس سے دشمن فائدہ اٹھائے، اس کی اجازت کبھی نہیں دیں گے۔

شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ احتجاج کرنے والوں کو فوج یا اداروں کو گالیاں دینے،قومی پرچم اور سالمیت یا ملکی امیج کے خلاف بات کرنے کے بجائے فاٹا کی محرومیوں کو دور کرنے پر سیاسی پارٹیز کے اتفاق کا فائدہ اُٹھانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا، جو بھی آئین و قانون کو چیلنج کرے گا تو اس کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

تازہ ترین