بچپن میں کھیلے ہوئے کھیل اور شرارتیں اگر جوانی میں کرنے کا موقع ملے تو یادیں تازہ ہوجاتی ہیں۔
امریکی ریاست ورجینیامیں بھی اس ہی مقصد کیلئے انوکھی سالانہ ریس کا انعقاد کیا گیا۔
کھلونا گاڑیوں کی اس ڈاؤن ہل ریس میں کئی منچلوں نے حصہ لیا اور ان گاڑیوں پر سوار ہوکر ڈھلوان والی سڑک پر ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرتے دکھائی دیئے۔
اس دوران کچھ ڈرائیورز گر پڑے تو کئی لڑکھڑاتے ہوئے بال بال بچے۔