پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور صدر سے جواں سال لڑکی گھر سے لاکھوں کی نقدی اور سونا لیکر غیر مرد کے ساتھ فرار ہوگئی۔ حساس ادارہ کے سابق اہلکار عمیر نے غربی پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ کسی کام کے لئے باہر نکلا واپس گھر آیا تو اس کی جواں سال بیٹی مسماۃ (ل) گھر میں موجود نہیں تھی گھر کی تلاشی کے دوران انہیں معلوم ہوا کہ وہ گھر سے سات تولے سونا اور ایک لاکھ 30ہزار روپے بھی لیکر فرار ہوگئی ہے۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ اس کی بیٹی کو سیار الٰہی نے اپنے بھائی سمیع اللہ اور اپنی ہمشیرہ کی مدد سے بہلا پھسلا کر اغوا کیا ہے۔ پولیس نے ملزموں اور لڑکی کے خلاف مقدمات درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔