تہران (جنگ نیوز )ایرانی صدر حسن روحانی نے کی پیش کش کی ہے کہ اگر امریکا ان کے ملک پر عائد پابندیاں ختم کردے تو اس کے ساتھ مذاکرات ممکن ہیں۔
صدر حسن روحانی کا بدھ کو ایک بیان میں کہنا تھا کہ امریکا جب بھی غیر منصفانہ پابندیاں ہٹا دیتا ہے، اپنے وعدوں کو پورا کرتا ہے اور مذاکرات کی میز پر لوٹ آتا ہے، جس کو وہ خود ہی چھوڑ کر گیا تھا، تو پھر ہمارے دروازے بند نہیں ہوئے ہیں۔
حسن روحانی نے مزید کہا کہ ہمارے لوگ آپ کی آپ کے عملی اقدامات سے جانچ کریں گے، محض زبانی جمع خرچ سے نہیں۔