• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم ممالک ایرانی مداخلت مسترد کریں، سعودی عرب

سعودی وزیر خارجہ ابراہیم العساف کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک ایرانی مداخلت مسترد کریں۔

او آئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ یمن میں حوثیوں کی حمایت دیگر ممالک کے معاملات میں ایرانی مداخلت کا ثبوت ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اجلاس میں وزیر خارجہ جواد ظریف شریک نہیں ہوئے جبکہ ایرانی نمائندہ موجود تھا۔

اجلاس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خطے میں نئی جنگ نے جنم لیا تو پاکستان سمیت دنیا بھر کی معیشتوں پر بھیانک اثرات مرتب ہوں گے، معاملہ بات چیت سے حل کیا جائے۔

تازہ ترین