بھارت میں ایک دلہن شادی کے دو ہفتوں بعدہی پنڈت کے ساتھ بھاگ گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں رواں ماہ 7 مئی کو رینا بائی کی شادی انجام پائی، شادی کے دو ہفتوں بعد ہی رینا بائی شادی کی رسومات ادا کرنے والے پنڈت ونود مہاراج کے ساتھ بھاگ گئی۔
دُلہن کے گھر والوں کے مطابق رینا بائی 23 مئی سے لا پتہ ہے اورگھر سے بھاگتے ہوئے رقم ، قیمتی زیورات بھی اپنے ساتھ لے گئی ۔
ڈسٹرکٹ ویدیشاکے گاؤں توری باگروڈ سے تعلق رکھنے والی رینا بائی کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر پولیس میں درج کرا دی گئی ہے۔
رینا بائی کے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے دلہن کےشادی سے قبل پنڈت کے ساتھ تعلقات تھے۔