امریکامیں برفانی طوفان نے سائیکل سواروں کو مشکل میں ڈال دیا۔
امریکی ریاست مونٹانا کے گلیشئر پارک میں جب 13 سائیکل سواروں کا گروپ پہاڑ پر بنی سڑک سے گزر رہا تھا کہ اس دوران اچانک برفیلے پہاڑ سے طوفان سڑک کی جانب آتا دکھائی دیا۔
رپورٹ کے مطابق برفانی طوفان کو سڑک کی جانب بڑھتا دیکھ کر تمام سائیکلسٹ بر وقت رک گئے اور یوں طوفان کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئے۔
تاہم سائیکلسٹ سڑک پر آٹھ گھنٹوں تک پھنسے رہے۔