امریکی ریاست الینوائے کے مختلف شہروں میں طوفانی بگولے، تیز بارش اور ژالہ باری نےتباہی مچا دی ۔
رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست الینوائے کے شہر شکاگو سمیت مختلف شہروں میں بھی گذشتہ روز ہونے والی طوفانی بگولوں اور تیز بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی ،سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔
سیلابی ریلے کی وجہ سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں ،سڑکوں اور متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ طوفانی بگولوں کے باعث درخت اکھڑ گئے اورپول بھی گر گئے۔
موسم کی خراب صورتحال کے باعث مختلف حادثات رپورٹ ہوئے جس میں کئی افراد زخمی ہوئے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔