• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا آپ اپنی شادی پرروبوٹ فوٹوگر افر سے تصاویر بنوائیں گے؟

شادی بیاہ کی تقریبات نہ صرف دلہا دلہن کے لیے یادگار ہوتی ہیں بلکہ مہمانوں کی بھی ان تقریبات سے کافی یادیں جڑی ہوتی ہیں۔


حال ہی برطانوی کمپنی نے ایک سیلفی روبوٹ تیار کیا ہے جو شادی بیاہ کی تقریبات میں گھوم پھر کر نہ صرف مہمانوں کے پاس آکر تصاویر لینے کی اجازت لیتا ہے بلکہ ان کو ای میل بھی کر دیتا ہے۔

"ایوا " نامی یہ روبوٹ 23.8انچ کی ٹچ اسکرین سے مزین ہے اور تصاویر پر آپ کی مرضی کا لوگو لگا کر سوشل میڈیا پر شئیر کر سکتا ہے۔

ایوا سے آپ سیلفی بھی لے سکتے ہیں جبکہ اس کا 3گھنٹے کا کرایہ صرف 500پاؤنڈ ہے۔ تو پھر اگلی بار کوئی تقریب ہو تو آپ ایوا کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین