• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری ایران کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدام کرے، سعودی

سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ عالمی برادری ایران کو دوسروں کے معاملات میں مداخلت سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے۔

خلیج تعاون کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ خلیجی ملک سلامتی کے لیے مل کر ایران کا مقابلہ کریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف ٹھوس اور فیصلہ کن موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

سعودی بادشاہ کا کہنا کہ دہشتگرد کارروائیوں سے تجارتی جہاز اور تیل کی عالمی سپلائی کو خطرات ہیں، خطے میں ایرانی مداخلت قیام امن کی کوششوں کے لیے چیلنج ہے۔

تازہ ترین