• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’نواز شریف کیخلاف 420 ترجمان لگے ہیں‘‘

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کا اتنا خوف کہ 420 ترجمان ان کےخلاف لگے ہوئے ہیں، فردوس باجی 420 کی تو آپ ملزم ہیں ۔

رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ سرکاری بسوں اور دوائیوں کی کرپشن کا جواب نہیں آیا، فردوس باجی پہلی دفعہ ملک کا بجٹ آئی ایم ایف بنا رہا ہے، اُس چار سو بیسی کا کون جواب دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 ماہ میں ترقی کی شرح آدھی، مہنگائی 3 گُنا ہوگئی اس کا کون جواب دے گا، فردوس باجی 9 ماہ میں روپے کی تاریخی کمی ہوئی اُس چارسو بیسی کا کون جواب دے گا۔

رانا ثناء نے کہا کہ فردوس باجی 9 ماہ میں 5 ہزار ارب کا تیز ترین قرضہ لیا گیا، اسکا جواب کون دے گا، فردوس باجی پورے ملک کو آئی ایم کے حوالے کر دیا، اُس چارسو بیسی کا جواب کون دے گا۔

انہوں نے کہا کہ فردوس باجی آپ کے اپنے بقول عوام کو جعلی گیس کے بل بھیجے یہ جواب کون دے گا، فردوس باجی آپ کے اپنے بقول پیٹرولیم اور صحت کی وزارت میں ڈاکہ ڈالا گیا اُس چار سو بیسی کا جواب کون دے گا۔

تازہ ترین