ناٹنگھم میں ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے قبل پاکستانیوں نےبھرپور جشن منایا۔
ویسٹ انڈیزکے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم روانہ ہوئی توہوٹل کےباہرجمع شائقین کی بڑی تعداد نےپاکستان زندہ باد کے نعرےلگائے ۔
ناٹنگھم میں پاکستانی فینزنے ڈبل ڈیکر بس میں شہرکا چکرلگایا۔
برطانیہ میں مقیم پاکستانی فینز ٹیم کی اچھی کارکردگی کیلئے پر امیدہیں۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نےپاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس ہارنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے تاہم اب میچ جیتنے کیلئے ہمیں ایک اچھا اسٹارٹ چاہیے۔