خیبر پختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا ، قومی ادارہ صحت نےضلع بنوں میں پولیو کیس کی تصدیق کردی۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ڈیڑھ سال کا بچہ وحیداللہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا ہے ۔
قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں اس سال پولیو کیسز کی تعداد 14 ہوگئی۔