پاکستان کی بنگلادیش کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں بیٹنگ جاری ہے۔
بنگلادیش نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ اس وکٹ پر 270 سے 280 اچھا ٹارگٹ ہو گا۔
پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑی ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کر رہے ہیں، صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، عبدالصمد اور شامل حسین ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں۔
پاکستان ٹیم میں محمد رضوان، سلمان علی آغا، حسین طلعت، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم اور ابرار احمد بھی شامل ہیں۔