• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرق وسطیٰ میں جنگ کا واحد فاتح روس ہے: صدر یورپی یونین کونسل

یورپی یونین کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا— فائل فوٹو
یورپی یونین کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا— فائل فوٹو 

یورپی یونین کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا کا کہنا ہے کہ اب تک مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کا واحد فاتح روس ہے۔

انتونیو کوسٹا نے برسلز میں یورپی یونین کے سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ میں اب تک صرف ایک ہی فاتح ہے اور وہ روس ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ روس نے توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ یوکرین کے خلاف اپنی جنگ کی مالی اعانت کے لیے نئے وسائل حاصل کر لیے ہیں، اس کے علاوہ دنیا کی تمام تر توجہ بھی امریکا و اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ پر مرکوز ہو گئی ہے جو کہ روس کے لیے فائدہ مند ہے۔

انتونیو کوسٹا نے اس بات پر زور دیا کہ یورپی یونین بین الاقوامی قوانین پر مبنی آرڈر کی حفاظت کرے جنہیں اب امریکا چیلنج کر رہا ہے اور مشرقِ وسطیٰ کے تمام فریقین مذاکرات کی میز پر واپس آئیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ آزادی اور انسانی حقوق بموں کے ذریعے حاصل نہیں کیے جا سکتے بلکہ صرف بین الاقوامی قانون ہی ان کی حمایت کرتا ہے۔

انتونیو کوسٹا نے یہ بھی کہا کہ ہمیں مزید کشیدگی سے بچنا چاہیے کیونکہ یہ مشرقِ وسطیٰ، یورپ اور اس سے آگے کے لیے خطرہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید