• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ ایرانی تیل کے خریدار ممالک کو پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا‘‘

امریکا کا کہنا ہے کہ استثنیٰ کے خاتمے کے بعد ایرانی تیل کے خریدار ممالک کو پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے ایران برائن ہک کے مطابق استثنیٰ کے خاتمے کے بعد ایرانی تیل کے خریدار ممالک کو پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا، امریکا کی پالیسی ایرانی تیل کی خریداری کو بالکل زیرو بنانے کی ہے۔

امریکا کی کچھ ممالک کو ایرانی تیل کی خریداری کیلئے دیئے گئے استثنیٰ کی مدت2مئی کوختم ہوگئی ہے۔

امریکی جریدے کے مطابق چین اور بھارت کو گزشتہ سال نومبر میں استثنیٰ اس صورت میں جاری کیا گیا تھا کہ اگر مذاکرات کامیاب ہوگئے تو وہ2 مئی کےبعد بھی ایرانی تیل خرید جاری رکھ سکتےہیں۔

تازہ ترین