• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


مشہور امریکی ٹی وی سیریز سیسمی اسٹریٹ کے دلچسپ کردار کسے یاد نہیں ہونگے جو بچوں اور بڑوں سب کے پسندیدہ تھے۔

امریکی شہر اورلینڈو میں انہی کرداروں سے سجی ایک دلچسپ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

مقامی تھیم پارک میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں سیسمی اسٹریٹ کے کردارسڑکوں پر نکلے تو شائقین کی بڑی تعداد پریڈ سے لطف اندوز ہونے کیلئے پریڈ کے راستے میں موجود تھی۔

سیسمی اسٹریٹ کے کردار بگ برڈ، ککی مونسٹر،ایلمو،کاؤنٹ وون کاؤنٹ،ٹو ہیڈ مونسٹر، آسکر دی کراؤچ، کیرمیٹ دی فروگ اوربرٹ سب ہی اس پریڈ میں موجود تھے اور اپنے روایتی انداز میں سڑکوں پر جشن مناتے دکھائی دئیے جنہیں دیکھنے کیلئے بچے بڑے سب ہی پریڈ میں شریک ہوئے۔

تازہ ترین