• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیب اسلم اسکواش کے بہترین کھلاڑی کی فہرست میں شامل

پروفیشنل اسکواش ایسو سی ایشن نے پلیئر آف دی ایئر کیلئے پاکستانی اسکواش کھلاڑی طیب اسلم کو فہرست میں شامل کرلیا۔فہرست میں دنیا بھر کے کھلاڑی شامل ہیں۔

پی ایس اے ووٹنگ 9 سے 14 جون تک ہوگی جس میں کھلاڑیوں کے علاوہ عام لوگ بھی حصہ لے سکتے ہیں۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکریٹری طاہر سلطان نے جنگ سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی کھلاڑی پی ایس اے کی پلیئر آف دی ایئر کی لسٹ میں شامل ہونا اچھا عمل ہے۔

طیب اسلم نے گزشتہ ایک سال میں اپنی رینکنگ بہتر کی تھی اور 133 سے 51 ویں نمبر پر پہنچ گئے تھے۔

پاکستانی کھلاڑیوں کو اسکواش فیڈریشن نے بے انتہا مواقع فراہم کئے لیکن کھلاڑیوں میں وہ جذبہ نہیں ہے جو انہیں مزید آگے لیکر جائے۔ طیب اسلم، عاصم خان، اسرار احسن فرحان محبوب اور دیگر کھلاڑیوں پر بڑی محنت کی لیکن ان کھلاڑیوں نے اپنا کھیل امپروو نہیں کیا۔

مصری کھلاڑی حسن مصطفیٰ جو گزشتہ سال 544 ویں نمبر پر تھے اب 33ویں پوزیشن پر ہیں امکان ہے کہ وہ ہی ٹاپ رینکنگ کھلاڑی ہوں گے۔

تازہ ترین