پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کے مشوروں کی بدولت ویسٹ انڈیز نے پاکستانی بلے بازوں کو بے بس کردیا۔
مشتاق احمد اس وقت ویسٹ انڈیز کے معاون کوچ ہیں،انہوں نے ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولروں سے کہا تھا کہ وہ پاکستانی بیٹسمینوں پر شارٹ پچ گیندوں سے حملہ آور ہوں۔
کالی آندھی اپنے معاون کو چ کے مشورے پرعمل کرتے ہوئے فاسٹ بولروں نے 140,150کلو میٹر کی رفتار سے گیند بازی کی اور پاکستانی بیٹسمینوں کو بے بس کردیا۔
پی سی بی نے مشتاق احمد کو نوکری سے نکال دیا تھا، جن کے مشوروں سے ویسٹ انڈین بولروں نے پاکستان کی خامیوں کا پردہ چاک کردیا۔
مشتاق احمد نے اعتراف کیا ہے کہ میری حکمت عملی کا میاب رہی ہے،پاکستان 105رنز پر آوٹ ہوکر میچ سات وکٹ سے ہار گیا۔
ٹرینٹ برج میں میچ کے لئے نئی اور بائونسی پچ استعمال کی گئی تھی، شرم ناک شکست کے بعد جب پاکستانی ٹیم ڈریسنگ روم میں آرہی تھی تو مشتعل تماشائی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں تماشائی قومی کرکٹ ٹیم کی بد ترین شکست پر اپنے غصے کااظہار کھلاڑیوں کو برا بھلا کہہ کر کر رہے ہیں جبکہ کھلاڑی شرمندگی اور ندامت کے ساتھ ڈریسنگ روم میں داخل ہورہے ہیں۔