• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ نجی تعلیمی اداروں نے چھٹیوں کی فیس کا نوٹیفکیشن مستردکردیا

پشاور (نیوز ڈیسک) پشاور کے نجی تعلیمی اداروں نے گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس نہ لینے سے متعلق نوٹیفکیشن کو مضحکہ خیزقراردیتے ہوئے اسے مستردکردیا ۔نجی سیکٹرکے ایکشن کونسل کے ممبراحمدعلی درویش نے وضاحت کی ہے کہ گرمی کی چھٹیوں کی فیس نہ لینے کا پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کالعدم کیا تھا سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکے کمنٹس تھے کہ ہمارے پاس آئین میں ایسا کچھ بھی نہیں کہ ہم چھٹیوں کی فیس روک سکیں ۔ قانون 2017 اور ریگولیشن2018 کے مطابق نجی ادارے گرمی چھٹیوں کی فیس یکمشت پر اصرار نہ کریں اور والدین کو ہدایت ہے کہ مہینے کے آخر تک فیس ادا ہونی چاہئے۔ ایسے میں ایم ڈی پی ایس آراے کا خود ساختہ آرڈر بھونڈے مذاق اور والدین اور سکول مالکان کو لڑانے کے علاوہ کچھ نہیں۔ہم ایسے لوگ اور ایسے لوگوں کی ایسی حرکتؤں کی سختی سے مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے ایک دفعہ پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ سستی شہرت کے شوقین ایسے افسر تعلیم جیسی حساس شعبے میں تعینات نہ کئے جائیں۔
تازہ ترین