• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 بار ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی کرکٹرز لگتا ہے وارم اپ میچز میں کچھ زیادہ ہی تھک گئی ، اس لیےورلڈ کپ میچز کے لیے پریکٹس کے بجائے گھومتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں بھارتی کھلاڑی گھومتے پھرتے نظر آ رہے ہیں، اُن کے چہروں پر سکون و اطمینان نظر آتا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ان کی کلاس لی جا رہی ہے۔

بھارتی ٹیم نے ایک تصویر ’’ایک دن جنگل میں‘‘، کے عنوان کے ساتھ پوسٹ کی جس کے بعدبھارتی عوام نے اپنی ٹیم کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

کسی نے کہا کہ جب تک 2 سے 3 میچ ہار نہیں جاتے یہ لوگ سنجیدہ نہیں ہونگے، ہم نے تمہیں یہاں کھیلنے بھیجا ہے تفریح کرنے نہیں۔

تو کسی نے لکھا ’’ پریکٹس کون کریگا ؟‘‘

کسی نے مشورہ دیا کہ سیرو تفریح میں ورلڈکپ ہی ہاتھ سے نا نکل جائے، خیال کرنا !

ارپیت گُرجار نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’’ یہ سب تو گھومنے ہی گئے ہیں ۔‘‘

تازہ ترین