• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان اور بھارتی باکسرکا ٹاکرا 12جولائی کو ہوگا

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور بھارتی باکسرز نیرج گویات 12جولائی کو آمنے سامنے ہوں گے، مقابلہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوگا۔


یہ پہلا موقع ہوگا جب عامر خان کسی بھارتی باکسر کے مدمقابل ہوں گے۔

کراچی میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے بتایا کہ سعودی حکومت ملک میں باکسنگ کے فروغ کیلئے یہ فائٹ کرارہی ہے، یہ فائٹ WBC پرل بیلٹ کیلئے لڑی جائے گی۔

عامر خان نے کہا کہ بارڈر پر لڑنے کے بجائے اگر باکسنگ رینگ مین لڑا جائے تو بہتر ہوگا، بھارت کے ساتھ اس فائٹ سے دونوں ممالک کو قریب لانے میں مدد ملے گی۔

عامر خان نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ زندگی میں ایک فائٹ پاکستان میں بھی لڑوں، ہوسکتا ہے وہ بھارتی باکسر کے خلاف ہویاکسی دوسرے ملک کے باکسر کے خلاف، لیکن وہ پاکستان میں باکسنگ سے پیار کرنے والوں کیلئے رِنگ میں ضرور اتریں گے۔

تازہ ترین