• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلسل6 گھنٹے پب جی گیم کھیلنے سے دل کا دورہ،بھارتی نوجوان ہلاک

 نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں مبینہ طور پر پب جی گیم نے لڑکے کی جان لے لی۔ نوجوان مسلسل 6 گھنٹے سے موبائل پر گیم کھیلنے میں مصروف تھا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی شہر مدھیہ پردیش میں گیم کھیلنے کے دوران ہلاک ہونے والے لڑکے کے والد کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا فرقان قریشی مسلسل 6 گھنٹے سے پب جی گیم کھیل رہا تھا کہ اس دوران اسے مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑا اور وہ ہلاک ہو گیا۔ 16 سالہ فرقان قریشی 12 ویں کلاس کا طالبعلم تھا۔

تازہ ترین