• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنڈی زیادتی کیس، طالبہ کا پہلا بیان حتمی ہے، جج

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سول جج و علاقہ مجسٹریٹ سمیرا عالمگیر نے مبینہ طور پر پولیس ملازمین کی زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ کی طرف سے دفعہ 164 کے تحت دوبارہ بیان قلمبند کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں لکھا کہ متاثرہ طالبہ اس سے پہلے دفعہ 164کے بیان میں آزاد ماحول میں اپنی مرضی کیساتھ ملزمان کو باقاعدہ طور پر نامزد کر چکی ہے لہٰذا ایک بیان کی موجودگی میں دوبارہ بیان قلمبند نہیں کیا جاسکتا۔طالبہ کا پہلا بیان حتمی ہے، 15اور 16مئی کی درمیانی شب کو مبینہ طور پر پولیس ملازمین کی طرف سے زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ (ر) نے دو روز قبل عدالت میں درخواست دی تھی کہ گرفتار ملازم میرے ملزم نہیں اور نہ میں انہیں جانتی ہوں۔ قبل ازیں جو بیان میں نے قلمبند کروایا تھا اس میں میڈیا، این جی اوز اور دیگر کے دبائو کی وجہ سے انہیں نامزد کرتے ہوئے اپنا بیان قلمبند کروایا تھا۔ استدعا ہے کہ دفعہ 164کے تحت میرا بیان دوبارہ قلمبند کیا جائے۔ عدالت نے متاثرہ طالبہ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ آزاد ماحول میں قلمبند کروایا جانے والا پہلا بیان ہی مقدمے کے فیصلے تک برقرار رہے گا۔ اس حوالے سے عدالت نے گزشتہ روز تحریری طور پر اپنا فیصلہ جاری کردیا۔

تازہ ترین