لندن ( نیوز ڈیسک ) عامرخان انڈین فائٹر نیراج گویت سے سعودی عرب میں 12جولائی کو ایک آفیشل باکسنگ میچ میں مقابلہ کرے گا۔ سن کے مطابق 32 سالہ خان 7ملین پونڈز کے پاکستان بمقابلہ بھارت نمائشی مقابلہ میں دو مرتبہ کے سابق ایم ایم اے سٹارکا سامنا کریں گے۔ یہ مقابلہ نمائشی نہیں بلکہ ایک چمپئن شپ فائٹ ہوگی۔خان نے اعلان کیا ہے کہ اس فائٹ میں ڈبلیو بی سی ’’ پرل ‘‘ ویلٹر ویٹ ٹائٹل کے لئے مقابلہ ہوگا۔ واضح رہے کہ اس بیلٹ کے لئے پہلی بار مقابلہ ہو رہا ہے۔گویت کا پرو باکسنگ کیریئر 2۔3۔11 ہے اور وہ فی الوقت ڈبلیو بی سی ایشین چمپئن ہے۔27سالہ گویت نے اپنی آخری دو فائٹس جیت لیں، دونوں کے فیصلے کینیڈا میں ہوئے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ خان ڈبلیو بی او ویلٹر ویٹ چمپئن ٹیرنس کرافورڈ کے خلاف چھٹے رائونڈ میں روائتی شکست کے تین ماہ بعد رنگ میں واپس آ رہے ہیں۔کرافورڈ نے بولٹن ہیرو کو ایک ہلکی ضرب لگائی تھی اور خان مقابلہ جاری نہیں رکھ سکے۔خان کو بعد میں ریٹائر ہونے کے مطالبات کا سامنا کرنا پڑا تاکہ نیویارک کے میڈیسن سکوائر گارڈن میں ورلڈ ٹائٹل کی فائٹ نہ لڑ سکیں۔ تا ہم 2004 میں اولمپک سلور میڈل جیتنے والے خان اپنا پروفیشن جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں اور ان کا اصررار ہے کہ کیل بروک سے لڑیں گے۔