میانمار کے شہر ینگون میں سالانہ مقابلہِ حسن کا انعقادکیا گیا، جہاں 21 سالہ حسینہ نے’مس یونیورس میانمار 2019 ‘ کا تاج سر پرسجالیا۔
مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں شرکت کرنے کے لیے ملک کے مختلف حصوں سے آنے والی26 حسیناؤں نے حصہ لیا۔
مختلف راؤنڈز میں تقسیم اس مقابلے کے فائنل راؤنڈکے لیے 6 حسیناؤں کا انتخاب کیا گیا جبکہ ججز اور حاضرین کے متفقہ ووٹ کے بعد 21سالہ Swe Zin Htet نامی حسینہ نے ’مس یونیورس میانمار 2019‘ کا ٹائٹل حاصل کرکے تاج اپنے سر پر سجا لیا۔
اس مقابلے میں حاضرین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ٹیلی وژن پر بھی لاکھوں افراد نے یہ ایونٹ براہ راست دیکھا۔