کراچی (نیوز ڈیسک) وینزویلا پر امریکی چھاپے سے روسی فضائی دفاعی نظام کی قلعی کھل گئی، امریکی طیاروں کی کارروائی کے دوران کاراکاس میں کوئی مؤثر فضائی مزاحمت نظر نہ آئی، روسی ہتھیار والے ممالک بشمول بھارت کیلئے خطرے کی گھنٹی، ماسکو کی دفاعی برآمدات کو بحران کا سامنا ہے۔ برطانوی اخبار ٹیلیگراف کی رپورٹ کے مطابق کاراکاس میں امریکی افواج کی تیز رفتار کارروائی نے وینزویلا کے مہنگے اور روسی ساختہ فضائی دفاعی نظام کی سنگین ناکامی کو آشکار کر دیا، جہاں امریکی طیارے بغیر مزاحمت کے کارروائی کرتے رہے اور صدر نکولس مادورو کو حراست میں لے لیا گیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جدید امریکی فضائی طاقت، حقیقی وقت کی انٹیلی جنس، الیکٹرانک وارفیئر اور انتہائی درست ہتھیاروں کے سامنے روسی نظام جیسے S-300، Buk-M2E اور Igla-S موثر ثابت نہ ہو سکے۔