• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد وزارت خارجہ میں پاک امریکا دوطرفہ مشاورتی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ میں منعقدہ پاک امریکا دو طرفہ مشاورتی اجلاس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ امریکی وفد اعلیٰ سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں بھی کریگا، جبکہ امریکی نمائندہ خصوصی، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر کی او آئی سی اجلاس کے موقع پر ملاقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاک افغان تعلقات کو علاقائی تعاون، ہم آہنگی کا اہم جز قرار دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا افغان امن کے سلسلے میں معاونت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

تازہ ترین