• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فلموں کی سینئر اور منجھی ہوئی اداکارہ میرا نے جنگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں فلموں کی ہیروئن ہوں۔سلور اسکرین کے بغیر نہیں رہ سکتی۔

میں نے ساری زندگی فلم انڈسٹری کو دی ہے۔ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔کردار میں حقیقت کا رنگ ڈالنے کے لیے بھول جاتی ہوں کہ میں میرا ہوں۔فلم میں کرداروں میں ڈوب جاتی ہوں۔

آمنہ الیاس اور عثمان خالد بٹ مستقبل کے صف اول کے فنکار ثابت ہوں گے۔آمنہ الیاس سے ڈانس میں کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔وہ کمال کی پرفارمنس دیتی ہیں۔میں نے انٹرنیشنل ڈائریکٹر کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔

لکس کے کمرشل کی شوٹنگ کے لیے بیرون ملک گئی،بھارتی فلموں میں کام کیا،لیکن میرا ملک پاکستان سب سے اچھا ہے۔پاکستانی فنکاروں میں بہت ٹیلنٹ ہے۔عید پر پاکستانی فلموں کا میلہ لگے گا۔ میں بھی نیلم منیر اور مہوش حیات کی فلمیں دیکھنے سنیما جاؤں گی۔

تازہ ترین