• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاند رات تک پشاور میں عید بازار فیسٹیول‘ خواتین کیلئے مختلف سٹالز

پشاور(لیڈی رپورٹر) عید بازار فیسٹیول کا انعقاد پشاور کے صابرینہ شادہ ہال گلبہار میں کیا گیاجس میں خواتین کیلئے مختلف سٹالز لگائے گئے ، فیسٹیول کا افتتاح ناظم پشاور محمد عاصم خان نے کیا ان کے ہمراہ نائب ناظم قاسم علی شاہ بھی موجود تھے، فیسٹیول میں خواتین اوربچوں کی روزمرہ استعمال کی اشیاء سمیت50 مختلف ثقافتی سٹالز سجائے گئے ، جن میں جیولری ، کپڑے ، چپل سمیت گھریلو پکوان ، لاہوری فوڈ سٹریٹ اور بچوں کے کھیلنے کیلئے پلے لینڈ بھی بنایا گیا ، عید الفطر کی آمد کی خوشی میں خواتین کیلئے مہندی کا خصوصی سٹال لگایا گیا ، پشاور شہر کے عوام نے عید فیسٹیول بازار میں اپنی فیمیلز کے ہمراہ شرکت کی فیسٹیول کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ، عید فیسٹیول بازار میں کئی اداروں نے اپنے سٹالز لگائے ہیں جن میں صابرینہ ، کریم ، زماوائس اور پیزاہٹ کے علاوہ دیگر شامل ہیں ، فیسٹیول عیدبازار چاند رات تک جاری رہے گا۔
تازہ ترین