سعودی عرب میں عید کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوگا جبکہ پاکستان میں شوال کے چاند کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل کو کراچی میں طلب کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر سائنس فواد چوہدری اپنے قمری کیلنڈر کے مطابق 5 جون بدھ کو عید کا اعلان کرچکے ہیں۔
دوسری جانب کینیڈا اور امریکا میں اسلامی کیلنڈر کے تحت عید منگل کو ہوگی۔