• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب اختراور کیوین پیٹرسن کے درمیان لفظی جنگ

راولپنڈی ایکپریس شعیب اختر اپنی تیز ترین اور خطرناک باؤلنگ کی وجہ سےتو ویسے ہی جانے جاتے ہیں لیکن اس بار انہوں نے انگلینڈ کے بیٹسمین کیوین پیٹرسن کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے اور ٹوئٹر پر دونوں کرکٹرز کی لفظی جنگ جاری رہی۔


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نےپاکستان انگلینڈ کے میچ سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لئےایک پیغام شیئر کیا۔

شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ خون، پسینہ، غصہ، دل کی تیز دھڑکن، یہ چیزیں وہ ہیں جو ملک کی نمائندگی کے وقت آپ کے ساتھ ہونا چاہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آپ کے سینے پر سجا ستار آپ کا فخر ہے لہذا تگڑا کھیل پیش کرتے ہوئے مخالف کو شکست دے دیں۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ٹوئٹ میں شعیب اختر نے اپنی پیٹرسن کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن منانے کی تصویر بھی شیئر کی۔

فاسٹ باؤلر کی اس ٹوئٹ کی جواب میں پیٹرسن بھی میدان میں آگئے اور دونوں میں لفظی جنگ چِھڑی رہی۔

شعیب اختر کے ٹوئٹ کے جواب میں انگلینڈ کے بیٹسمین کیوین پیٹرسن نے لکھا کہ ’تمھارے ٹوئٹ کے جواب میں بحث نہیں کروں گا دوست، البتہ جیسا کہ میں نے سنچری اسکور کرنے کے لیے آپ کو ہرطرف مارا تھا اُس کے بعد ہی آپ آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے اور پھر آپ نے جشن منایا۔‘

شعیب اختر نے کیوین پیٹرسن کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’دوست آپ حساب کتاب کے لیے اصلی طاقت تھے لیکن آؤٹ ہونے کے بعد مجھے میرا چکن ڈانس آپ کے جشن منانے سے زیادہ پسند آیا‘

شعیب اختر نے ایک اور جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’اُس کے باوجود ہم نے سیریز میں 0-2 سے اپنے نام کی تھی، یہ انجوائے کرنے کا وقت ہے۔‘

فاسٹ باؤلر کے اس جواب پر پر پیٹرسن نے انہیں محبت بھرا پیغام بھیجا۔

فاسٹ باؤلر نے بھی انہیں محبت بھرا پیغام بھیجا۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔قومی ٹیم آج اپنا دوسرا میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔


تازہ ترین