• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی ٹیم کے اہلخانہ کی ہوٹل آمد پر پابندی

کرکٹ آسٹریلیا نے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی فیملیز کی ٹیم ہوٹل آمد پر پابندی لگا دی ہے۔

آسٹریلوی کرکٹرز کی فیملیز ورلڈ کپ کے ابتدائی 3 میچز تک ٹیم ہوٹل نہیں آئیں گی لیکن 3 میچز کے بعد ان پر کوئی پابندی بھی نہیں ہوگی ، البتہ ورلڈ کپ کے بعد انگلینڈ ہی میں ہونےو الی ایشیز سیریز کے پہلے چوتھے اور پانچویں ٹیسٹ کے دوران بھی اس پابندی کا اطلاق ہوگا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پابندی کا مقصد صرف اتنا ہے کہ کھلاڑی کھیل کر فوکس رکھیں ۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کرکٹرز پر فیملیز اور پارٹنرز کو ساتھ رکھنے پر پابندی نہیں ، جبکہ پاکستانی کرکٹرز 12 جون کے بعد فیملیز کو ساتھ رکھ سکیں گے۔

بھارتی کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کے ابتدائی 20 دن فیملیز کو ساتھ رکھنے کی اجارت نہیں ہے۔

تازہ ترین