• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایاز پلیجو نے شکارپور پولیس مقابلے پر سوال اٹھا دیئے

قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے شکار پور پولیس مقابلے پر سوال اٹھا دیئے۔

ایاز پلیجو نے کہا کہ ایس ایچ او اور اے ایس آئی بکتر بند کے اندر نشانہ بنے، دونوں افسران پولیس مقابلے کے دوران شہید ہوئے۔

انہوں نے سوال کیا ہے کہ غیر معیاری بکتر بند گاڑی کس نے خریدی؟ کیا دو افسران کی موت کی ذمہ داری غیر معیاری بکتر بند گاڑی خریدنے والوں پر نہیں؟

قومی عوامی تحریک کے سربراہ نے مزید کہا کہ کیا غیر معیاری بکتر بند گاڑی خریدنے والوں کا نام ایف آئی آر میں نام زد نہیں ہونے چاہئیں؟

ادھر پولیس نے شکارپور کچے کے علاقے شاہ بیلو میں ڈاکوؤں کے خلاف سرچ آپریشن بند کردیا۔

گزشتہ روز 2 پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے ڈاکو منیر مصیرانی اورگینگ کے 30 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکو منیر مصیرانی اور گینگ کے 30 ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ڈاکوؤں کے خلاف جاری سرچ آپریشن عید تک روک دیا گیا ہے، عید کے بعد پوری حکمت عملی کے ساتھ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے گا۔

گزشتہ روز شکارپور کے کچے کے علاقے شاہ بیلو میں پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلے کے دوران ایس ایچ او لکھی غلام شاہ، غلام مرتضیٰ میرانی اور اے ایس آئی ذوالفقار پنہور شہید جبکہ اےایس آئی جہانزیب، سپاہی صدام اور رسول بخش زخمی ہو گئے تھے۔

ایڈیشنل آئی جی سکھر ڈاکٹر جمیل احمد کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے بکتر بند گاڑی پر اینٹی ایئرکرافٹ گن سے فائرنگ کی تھی۔

بکتر بند گاڑی کلاشنکوف اور جی تھری کی گولی تو روک سکتی ہے لیکن اینٹی ایئرکرافٹ گن کی گولی نہیں روک سکتی۔

تازہ ترین