• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور: 2 پولیس اہلکاروں کے شہادت کا مقدمہ درج

پولیس نے شکارپور کچے کے علاقے شاہ بیلو میں ڈاکوؤں کے خلاف سرچ آپریشن بند کردیا۔

گزشتہ روز 2 پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے ڈاکو منیر مصیرانی اورگینگ کے 30 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکو منیر مصیرانی اور گینگ کے 30 ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ڈاکوؤں کے خلاف جاری سرچ آپریشن عید تک روک دیا گیا ہے، عید کے بعد پوری حکمت عملی کے ساتھ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے گا۔

گزشتہ روز شکارپور کے کچے کے علاقے شاہ بیلو میں پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلے کے دوران ایس ایچ او لکھی غلام شاہ، غلام مرتضیٰ میرانی اور اے ایس آئی ذوالفقار پنہور شہید جبکہ اےایس آئی جہانزیب، سپاہی صدام اور رسول بخش زخمی ہو گئے تھے۔

ایڈیشنل آئی جی سکھر ڈاکٹر جمیل احمد کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے بکتر بند گاڑی پر اینٹی ایئرکرافٹ گن سے فائرنگ کی تھی۔

بکتر بند گاڑی کلاشنکوف اور جی تھری کی گولی تو روک سکتی ہے لیکن اینٹی ایئرکرافٹ گن کی گولی نہیں روک سکتی۔

تازہ ترین