• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بھر میں 30 دن کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ

حکومت سندھ نے سمندر اور حب کینال میں نہانے پر 30 روز کے لئے پابندی عائد کردی جبکہ صوبے بھر میں ہوائی فائرنگ اور موٹر سائیکل کی ون ویلنگ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

سندھ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ سمندر اور حب کینال پر ہوگا ، کیونکہ چاند رات اور عید کی تعطیلات کے دوران شہری بڑی تعداد میں سمندر کا رخ کرتے ہیں۔

دوسری جانب منچلے نوجوان کی جانب سے موٹر سائیکل کی ون ویلنگ کی وجہ سے حکومت نے صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ون ویلنگ پر پابندی کے ساتھ ساتھ صوبہ بھر میں ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پابندی کا مقصد شہریوں کے جان مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

تازہ ترین