• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس فائز عیسیٰ سے اظہار یکجہتی کیلئے سندھ اسمبلی میں قرارداد

جسٹس فائز عیسیٰ سے اظہار یکجہتی کے لیے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی، قرارداد میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔


قرارداد پیپلز پارٹی ارکان سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید، ندا کھوڑو اور شمیم ممتاز نے جمع کروائی۔

قرار داد کے متین میں کہا گیا ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس سے وکلاء برادری تقسیم ہوگئی ہے۔

ریفرنس پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس اُن کے حالیہ فیصلوں کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔

قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ریفرنس عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے، ریفرنس سے عدلیہ کی آزادی صلب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت ریفرنس سے فوری طور پر دستبردار ہوجائے۔

تازہ ترین