• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی طیارہ حادثہ: عالمی رہنماؤں کا اظہارِ افسوس

احمد آباد میں تباہ ہونے والے بھارتی مسافر بردار طیارے کا ملبہ جائے حادثہ پر بکھرا ہے—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
احمد آباد میں تباہ ہونے والے بھارتی مسافر بردار طیارے کا ملبہ جائے حادثہ پر بکھرا ہے—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر بردار طیارے کے حادثے پر عالمی رہنماؤں نے اظہارِ افسوس کیا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھارت میں طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری ہمدردیاں طیارہ حادثے کے متاثرین کے ساتھ ہیں، حادثے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے بھارتی طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ احمد آباد میں طیارے کے حادثے پر شدید دکھ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، حادثے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے بھی بھارتی طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گجرات طیارہ حادثے پر بہت افسوس ہوا، ہم صورتِ حال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔

فرانسیسی صدر میکرون نے بھارت میں طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ احمد آباد میں طیارہ گرنے کے افسوس ناک حادثے کا علم ہوا، دکھ کے ان لمحات میں میری دلی ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں۔

آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے بھارت میں طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ احمد آباد میں مسافر طیارہ گرنےکی خبر بہت افسوس ناک ہے، سانحے پر ہماری ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں۔

آئر لینڈ کے وزیرِ اعظم مائیکل مارٹن نے بھارت میں طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ حادثے پر ہماری ہمدردیاں اور دعائیں بھارتی عوام کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے طیارے میں سوار تمام 242 افراد ہلاک ہو گئے۔

طیارے نے لندن کےلیے اُڑان بھری تھی کہ حادثے کا شکار ہو گیا، طیارہ ڈاکٹروں کے ہاسٹل کی عمارت پر گرا ہے، مسافر طیارے میں 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار طیارے میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی مسافر سوار تھے، جبکہ 11 بچے بھی موجود تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید