بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر طیارے کے حادثے پر برطانوی بادشاہ چارلس سوم نے اظہار افسوس کیا ہے۔
لندن سے شاہ چارلس نے کہا احمد آباد طیارہ حادثے پر گہرے دکھ میں ہوں، ہماری ہمدردیاں اور دعائیں طیارہ حادثے کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔
انھوں نے کہا حادثے کی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
دریں اثنا برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر نے بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے اس حادثے کو تباہ کن قرار دیا۔
جبکہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے ک بھارت اور برطانیہ میں حادثے کی صورتحال پر ہنگامی ٹیم قائم کر دی ہے۔
بھارتی وزیراعظم مودی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابلِ بیان حد تک دل دہلا دینے والا کہا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گرنے سے طیارے میں سوار 241 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا۔