وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اوورچارجنگ کے حوالے سے مسافرو ں کی شکایات کا سخت نوٹس لیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے مسافرو ں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرزمقررکردہ کرائے سے زائد وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرزکے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں۔
انہوں نے کہاکہ عید پر اپنے شہر جانے والے مسافروں سے مقررکردہ کرایہ سے زائدوصول کرناکسی صورت قابل قبول نہیں اور اوورچارجنگ کے ذمہ داروں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔