وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کے قریب ژوب روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے اور حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔
وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ پنجاب حکومت جاں بحق افرد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اورہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔