• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ویسٹ انڈیز کی نیپال کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تصدیق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے نیپال کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تصدیق کر دی۔

3 میچز پر مشتمل سیریز نیپال اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلی دو طرفہ سیریز ہو گی۔

کرکٹ ایسوس ایشن آف نیپال کی میزبانی میں ہونے والے میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق میچز 27، 28 اور 30 ستمبر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیریز کھیلنے کا مقصد نیپال کو ورلڈ کپ ایشیئن کوالیفائر کی تیاریوں کا بہترین موقع دینا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید