پاکستان کرکٹ کے سابق اسٹارز کپتان معین خان اور فاسٹ بولر شعیب اختر کے درمیان لفظی جنگ شدید ہوگئی۔
جھگڑا یہاں سے شروع ہوا کہ شعیب اختر نے ایک تجزیے میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمدکی فٹنس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کا وزن بڑھ گیا ہے۔
سابق فاسٹ بولر کے اس بیان پر معین خان،سرفراز احمد کے دفاع میں سامنے آئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ شعیب اختر نے انضمام الحق کی فٹنس پر کبھی کچھ نہیں کہا،جن کی کپتانی میں کھیلتے رہے،فاسٹ بولر اگر مخلص ہوتے تو 450 وکٹیں لیتے۔
ایک ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے اپنی توپوں کا رخ معین خان کی طرف کرلیا۔
انہوں نے کہاکہ میری بدقسمتی ہے کہ میں معین خان کی کپتانی میں کھیلا ہوں، پاکستان میں اوسط درجے کے کھلاڑی کو کپتان بنایا جاتا ہے۔
سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ سابق وکٹ کیپر کپتان اگر مخلص ہوتے تو راشد لطیف کےآنے پر گلوز اُتار دیتے،میری 450 وکٹیں ہیں، معین خان جیسے کپتان کی موجودگی میں بالرز نہیں بن سکتے۔