حکومت پاکستان نے امریکی شہریوں کو ملٹی پل انٹری ویزا جاری کرنے کا اعلان کردیا۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی شہریوں کو 5 سال کے لئے سیاحتی ویزے جاری کئے جائیں گے۔
وزارت خارجہ کے مطابق ویزا اجراکے بعد امریکی شہری 3 ماہ تک پاکستان میں رہ سکیں گے۔
امریکی سفارت خانے نے پاکستانی اعلان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ امریکی شہریوں کے لئے 5سالہ ویزے کے اجرا کا اعلان اچھی خبر ہے۔
امریکی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق پاکستان کے اقدام سے دونوں ممالک کے شہری مستفید ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق امریکا پاکستانی سیاحوں کو پہلے ہی 5 سال کا ویزا دے رہا ہے۔