• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجیت دوول بھارتی قومی سلامتی کے دوبارہ مشیر مقرر

کراچی (نیوزڈیسک ) بھارت میں حکمراں جماعت نے ایک بار پھر اجیت دوول کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ پانچ سال کی کارکردگی کے اعتر ا ف میں اس مرتبہ اجیت ڈوول کا درجہ بڑھا کر مرکزی وزیر کے برابر کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اجیت ڈوول کی تقرری پانچ سال کیلئے کی گئی ہے ۔ انہیں 2014میں قومی سلامتی کا پانچواں مشیر تعینات کیا گیا تھا۔ اجیت ڈوول نے بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر کیساتھ مل کر چین کیساتھ ڈوکلام تنازع کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے میں کردار ادا کیا تھا ۔

تازہ ترین