• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، اسلام آباد میں ٹریفک پولیس کے خصوصی انتظامات،ون ویلنگ پر کارروائی ہو گی

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ، خصوصی نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے چاند رات اور عید الفطر کے موقع پرراولپنڈی شہر کے لئے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا اس موقع پر 5ڈی ایس پیز، 27انسپکٹر،352وارڈن اور108ٹریفک اسسٹنٹس ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے بتایا کہ ون ویلنگ اور کار سکیٹنگ کا کرتب دکھانے والوں کے خلاف خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ملکہ کوہسار مری میں بھی سیاحوں کی سہولت اورٹریفک پولیس کی معاونت کیلئے راولپنڈی پولیس کے تقریباً 1500افسران و ملازمین ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ اسلام آباد میں بھی زیادہ رش والی شاہراہوں پر شہریوں کی سہولت کیلئے ڈائیورشن پوائنٹس دیئے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ حمزہ شفقات نے وفاقی دارالحکومت میں ون ویلنگ ،رش ڈرائیونگ اور گاڑیاں سلنسر کے بغیر چلانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگا دی ہے ،جس پر فوری عملدرآمد ہوگا اور دو ماہ تک پابندی عائد رہے گی۔
تازہ ترین