• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ، افغانستان کی سری لنکا کے ہاتھوں 34سے شکست

سری لنکا نے افغانستان کو 34 رنز سے ہراکر ورلڈ کپ میں اپناپہلا  میچ جیت لیا،اس سے قبل سری لنکن ٹیم نیوزی لینڈسے اپنا افتتاحی میچ ہارچکی تھی۔

افغانستان کی پوری ٹیم سری لنکا کی جانب سے دیئے گئے 187رنز کے ہدف کے تعاقب میں 32اعشاریہ چار اوورز میں 152رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ واضح رہے کہ میچ کافیصلہ بارش کے باعث اوورز کم کیے جانے کے بعد ڈیل ایل ایس قانون کے تحت ہوا۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے آج کارڈف کے صوفیہ گرائونڈن میں کھیلے جانے والے اس ساتویں میچ کا ٹاس افغانستان کے کپتان گلبدین نائب نے  جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکن اوپنرز کرونا رتنے اور کشال پریرا نے اپنی ٹیم کو 92 رنز کا شاندار آغاز دیا۔تاہم سری لنکا کی ٹیم افغانستان کے خلاف شاندار آغاز کے باوجود بڑا اسکور نہ کرسکی اور201رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، لیکن ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے افغان ٹیم کو 187 کا ہدف ملا ہے۔

جواب میں افغانستان کا آغازاسکی ناتجربہ کاری کا منہ بولتا ثبوت دے رہا تھا، اور اسکی پہلی وکٹ 34پر گرنے کے بعد پے درپہ وکٹیں گرتی رہیں۔

سری لنکا کے نوان پرادیپ اور تجربہ کار لیستھ مالنگا نے افغان بیٹسمینوں کو کھل کھیلنے کا موقع ہی نہ دیا،اسطرح سری لنکا نے اپنی بیٹنگ کی ناکامی کو اپنی اچھی بولنگ اور فیلڈنگ سے پورا کرلیا۔

افغانستان کی جانب سے نجیب اللہ زردان 43سب سے کامیاب بیٹسمین تھے انکے علاوہ حضرت اللہ زازئی 30 ، کپتان گلبیدین نائب 23 اور محمد نائب 11قابل ذکر بیٹسمین تھے۔جبکہ بقیہ تمام افغان بیٹسمین ڈبل فیگر بھی نہ کرسکے اور یکے بعد دیگرے پویلین کی راہ لیتے رہے۔

سری لنکا کی جانب سے نوان پرادیپ نے چار، لیستھ مالنگا نے تین ایسوروادھانہ اور تیسارا پریرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔




تازہ ترین