آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو عید الفطر کی مبارک باد دی گئی ہے۔
پاک فوج کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو عید کی مبارک باد دی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے پیغام میں کہا گیا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانیوں کو عیدالفطر کی مبارک باد دی ہے۔
آرمی چیف نے کہا ہے کہ’امن، ترقی اور پاکستان کی خوشحالی کی دعاؤں کے ساتھ عید مبارک، آمین ۔‘
دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےملتان میں نمازعید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج دلوں کو جوڑنے کاموقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کو بھی یاد رکھنا ہوگا۔