• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیگی کارکنوں نے جیل کے باہر نماز ِعید ادا کی

ن لیگی کارکنوں نے اپنے قائد نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لیے کوٹ لکھپت جیل کے باہر عید کینماز کی ادا ئیگی کی ۔

لاہور میں ن لیگ جماعت کے تا حیات قائد اور پاکستان کے 3 مرتبہ وزیرِ اعظم رہنے ولے نواز شریف العزیزیہ ریفرنس کیس میں کوٹ لکھپت جیل میں 7سال کی سزا کاٹ رہے ہیں اور وہ عید بھی جیل میں گزار رہے ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ جیل نے نواز شریف کے چیک اپ کی درخواست دی تھی جس پر ڈاکٹروں کی کوٹ لکھپت جیل آمدکے موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔

سابق وزیرِ اعظم کے طبی معائنے کے لیے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا معائنہ کیا۔

تازہ ترین