ورلڈکپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقا کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
ساؤتھمپٹن میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقا اب تک ایونٹ میں 2 میچز کھیل چکا ہے، دونوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، پہلے میچ میں انگلینڈ اور دوسرے میچ میں بنگلا دیش نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی جب کہ بھارت کا ایونٹ میں پہلا میچ ہے۔
بھارت کی ٹیم ویرات کوہلی، روہت شرما ، شیکھر دھون ، لوکیش راہول، ایم ایس دھونی، کیدرجادھو، ہاردیک پانڈیا، بھونیشورکمار،کلدیپ یادیو، یوزویندراچہل اورجسپریت بمرا پر مشتمل ہے۔
جنوبی افریقا کی ٹیم میں فاف ڈپلیسی، ڈی کوک، ہاشم آملہ، دیر دوسین، ڈیوڈ ملر، اینڈیلے پھیلوکیو، کرس مورس، ربادا، عمران طاہر اور تبریز شمسی شامل ہیں۔